جنوبی پنجاب میں بڑے ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑ گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ‘ذرائع ،اس طرز پر ڈیم تعمیر کیا جانا چاہیے جس سے بلوچستان کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں ،ماضی میں اسے قابل عمل منصوبہ قرار دیا جا چکا ہے

منگل 1 اپریل 2014 19:22

جنوبی پنجاب میں بڑے ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑ گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کے جائزہ کیلئے 64رکنی کمیٹی کے قیام کے بعد یہاں ایک بڑے ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شری کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے کمیٹی کے قیام کے بعد دیگر معاملات بھی آگے بڑھائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب میں ایک بڑے آبی ذخیرے کی تعمیر کے حوالے سے مطالبہ بھی سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ایک بڑے ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے اور یہاں اس طرز پر ڈیم تعمیر کیا جانا چاہیے جس سے بلوچستان کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اس منصوبے کو قابل عمل قرار دیا جا چکا ہے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اسکی تعمیر کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے تھے ۔اس آبی ذخیرے کی تعمیر سے جنوبی پنجاب کی زراعت کو بھی ترقی دی جا سکے گی ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب کے لوگ اپنی مثبت رائے کا اظہار کر چکے ہیں اور اس حوالے سے تازہ رائے بھی لی جا سکتی ہے ۔