افغانستان،اپنے ہی ساتھی کے خودکش بم دھماکے میں نوپاکستانی طالبان سمیت 16سینئرکمانڈرہلاک،غزنی میں سینئرطالبان کمانڈردہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے،جھڑپوں میں نیٹوفوجی ماراگیا،ایساف

منگل 1 اپریل 2014 19:10

افغانستان،اپنے ہی ساتھی کے خودکش بم دھماکے میں نوپاکستانی طالبان سمیت ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) افغانستان میں اپنے ہی ساتھی کے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں نوپاکستانی طالبان سمیت 16سینئر کمانڈرہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے ،ادھر ایک کارروائی کے دوران نیٹوفوجی ہلاک ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو افغان نیشنل ڈائیریکٹوریٹ نے بتایاکہ واقعہ صوبہ غزنی کے مغربی علاقے میں پیش آیاجہاں ضلع گیلان میں افغان طالبان رہنماء اکٹھے تھے،بیان میں کہاگیاکہ طالبان رہنماء صوبہ غزنی کے مختلف علاقوں کو دھماکوں سے نشانہ بناناچاہتے تھے کہ اس دوران ایک طالبان جنگجونے ان کا یہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپنے جسم سے بندھی خودکش ڈیوائس کو دھماکے سے اڑادیاجس کے نتیجے میں 16سینئرکمانڈرہلاک ہوگئے،بیان میں کہاگیاکہ ہلاک ہونے والوں میں نوپاکستانی طالبان بھی شامل ہیں،دھماکے میں نو طالبان کمانڈرزخمی بھی ہوئے،ادھر اتحادی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان کے جنوب میں نیٹوکاایک اہلکارہلاک ہوگیا،اتحادی افواج کے بیان میں ہلاک ہونے والے اہلکارکی قومیت بارے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اورنہ ہی بیان میں بتایاگیاکہ یہ ہلاکت کیسے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :