مانسہرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 2 زخمی

منگل 1 اپریل 2014 17:42

مانسہرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 2 زخمی

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) نواحی گاؤں بٹریر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کم سن بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث زمین کچی ہونے کی وجہ سے نواحی گاؤں بٹریر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر مانسہرہ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے قانونی کارروائی کے بعدبچوں کی لاشیں ورثاکے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :