پٹرولیم مصنوعات میں ڈالر میں کمی کی مناسبت سے مزید کمی کی جائے‘چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

منگل 1 اپریل 2014 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء ) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 10سے 12روپے تک کمی واقع ہوئی ہے ،اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈالر میں کمی کی مناسبت سے مزید کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں ٹیکس کو فوری طور پرواپس لیا جائے کیونکہ پٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت ڈیڑھ کھرب عوام سے وصول کر چکی ہے ۔

پٹرولیم لیوی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں نتیجتاً بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں شربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ظہیر بھٹہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی این جی سیکٹر کو مسلسل گیس کی سپلائی کے حکومتی فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے گیس سپلائی میں انڈسٹریز کو اولین ترجیح دی جائے ۔

سستی بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی سے ہی انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ صنعتی یونٹ پوری پیداواری صلاحیت سے کام کرسکیں، اس سے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :