قومی اسمبلی میں یوٹیوب کی بندش کیخلاف قرارداد حکومتی ارکان کی مخالفت کےباعث موخر
منگل 1 اپریل 2014 15:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی مخالفت کی وجہ سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’’یوٹیوب‘‘ پر پابندی کے خلاف قرارداد موخر کردی گئی۔
(جاری ہے)
اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کی جانب سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’’یو ٹیوب‘‘ کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ انٹر نیٹ کے صارفین کو اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل ہے، اس صورت میں ویب سائیٹ پر پابندی بے سود ہے، حکومتی ارکان کی جانب سے اس قرارداد کی مخالفت کی گئی، ان کا موقف تھا کہ ویب سائیٹ پر پابندی سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس معاملے میں قرارداد کو فی الحال موخر کردیا جائے۔
جس پر اسپیکر نے قرارداد موخر کردی۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کی جانب سے ملک کے مدارس کے نصاب کو عصری علوم سے آراستہ کرنے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر غیر اخلاقی پروگرام کی نشریات کے خلاف قرارداد بھی پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.