بھارتی انگریزی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“‘ نے اپنی غلطی پر رشی کپور سے معافی مانگ لی

منگل 1 اپریل 2014 14:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء)رشی کپور اور نواز الدین صدیقی کے درمیان الفاظ کی جنگ پر مبنی خبر چھاپ کر تنازع کو جنم دینے والے انگریزی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔رپورٹر نے ایک فلمی میگزین میں شائع رشی کپور کے انٹرویو میں نواز پر کی گئی تنقید کو اٹھا کر اسے نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کے ساتھ جوڑ دیا تھا-20 مارچ کو اخبار کے دوسرے صفحے پر یہ مضمون شائع ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹر نے ایک فلمی میگزین میں شائع رشی کپور کے انٹرویو میں نواز پر کی گئی تنقید کو اٹھا کر اسے نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔اخبار نے رشی کپور سے معافی طلب کرتے ہوئے لکھا ہے، ’رشی اور نواز کے عام مشاہدے کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر شائع کرنا ناپسندیدہ تھا۔ ہندوستانی سنیما کے دنیا کے اس ستارے کو دکھ پہنچانے کے لیے ہم معافی مانگتے ہیں۔رشی کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا، ’درختوں کے ارد گرد ناچنا بہت ہی مشکل کام ہے اور نوازالد?ن جیسے نئے ستاروں کے لیے یہ سمجھ پانا مشکل ہے کہ ہم جیسے ستاروں کے لیے بھی یہ کتنا مشکل تھا۔