زندگی میں کامیابی کے لئے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول بنانے چاہیے ‘ خوشبو

منگل 1 اپریل 2014 14:18

زندگی میں کامیابی کے لئے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول بنانے چاہیے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کے لئے خوبصورتی اضافی خوبی ہے مگر جب اداکار میں اداکاری کے جراثیم ہوں تو سونے پر سہاگے والی بات ہے ، اچھا اداکار اپنی بہترین صلاحیتوں سے جلد اپنے آپ کو منوا لیتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ زندگی میں محبت ضرور ی ہے ، میں نے جس سے محبت کی وہ میرا شوہر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں غیر ضروری باتوں میں پڑ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتی اور اپنے اصولوں پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتی ، زندگی میں کامیابی کے لئے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول بنانے چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :