عامر، دیپیکا اور شاہد نے ”چھٹا گولڈن کیلا ایوارڈ“ اپنے نام کرلیا

منگل 1 اپریل 2014 14:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) بھارتی فلم انڈسٹری میں یوں تو ہر سال کئی اداکار بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز اپنے نام کرتے ہیں لیکن اسی انڈسٹری میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں برے کاموں پر بھی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ۔ گزشتہ دنوں نیو دہلی میں ”چھٹے سالانہ گولڈن کیلا ایوارڈ“کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں سال 2013 میں بننے والی بد ترین فلموں ، میوزک اور پرمانس پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس سال اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں بالی وڈ ک، مسٹر پرفیکشنسٹ یعنی عامر خان بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ”جب وی میٹ “، ”وواہ “ اور ، ”کمینے “ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شاہد کپور کو بھی ”کیلا ایوارڈ “ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

سال 2013 کی بد ترین فلم کا ایوارڈ ساجد خان کی فلم ” ہمت والا “ کو دیا گیا۔

اسی فلم میں اداکاری کرنے پر اجے دیوگن کو بد ترین اداکار کا اعزاز ملا ۔ اور سوناکشی سنہا کو فلم ” آر راج کمار “ میں بری اداکاری پر ایوارڈ ملا ۔ سال 2013 کی بد ترین ہدایتکاری کا اعزاز سنجے لیلا بھنسالی کو انکی فلم ” گولیوں کی راس لیلا ۔رام لیلا“ پر دیا گیا ۔ جبکہ دپیکا پڈوکون ،جیکولین فرنینڈس اور امیشا پاٹیل کو مشترکہ طور پرفلم ” ریس ٹو“میں ”بد ترین معاون اداکارہ“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

دوسری طرف بدترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم ” یہ جوانی ہے دیوانی “ میں معاون اداکار کا کردار نبھانے والے ادیتہ رائے کپور کو دیا گیا۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اسپیشل کیٹیگری میں ”باورا ہو گیا کے “ نامی اعزاز فلم ”دھوم تھری “ میں اداکاری پر دیا گیا ہے ۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ” باس “ کا نغمہ ”پارٹی آل نائٹ “ کو سال کے ”کوفت زدہ “ گانے کا اعزاز حاصل ہوا۔

اسی طرح فلم ”کرش تھری “ کا نغمہ ” رگھو پتی راگھو“ کو خراب شاعری کا ایوارڈ دیا گیا ۔ اس نغمے کے شاعرسمیر تھے۔اس ایوارڈ کے آرگنائزرز نیسال 2013میں بننے والی اپنی پسند کی تین فلموں کو ”اینٹی کیلا ایوارڈ “ سے بھی نوازا۔ ان فلموں میں ” گو ،گوا،گون،“”صاحب بیوی اور گینکسٹر“اور ”دی لینچ باکس“ شامل ہیں.تقریب کے اختتام پر گولڈن کیلا ایوارڈ کے کریٹو ہیڈ آنند سنگھ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ یہ تقریب دراصل ہالی وڈمیں ہونے والے ”رازیز“ نامی ایوارڈ کے کانسپٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :