ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہدہ منی کا خصوصی گیت چھکے پہ چھکا چھا گیا‘عوام کی خوب پذیرائی

منگل 1 اپریل 2014 13:49

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہدہ منی کا خصوصی گیت چھکے پہ چھکا چھا گیا‘عوام ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گلوکارہ شاہدہ منی کی جانب سے بنائے جانے والے خصوصی گیت چھکے پہ چھکا کوسوشل ویب سائٹس پر دیکھنے اور پسند کرنے والوں کی تعداد راتوں رات لاکھوں ہوگئی۔ پاکستان کے علاوہ مڈل ایسٹ، یورپ، امریکا، کینیڈا سمیت دیگرممالک میں بسنے والے لوگوں نے اس گیت کا ویڈیو دیکھا اور گائیکی کو بہت پسند کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ نے میڈیا کو بتایا کہ کرکٹ پوری قوم کا پسندیدہ کھیل ہے اور ہمارے کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ یہ واحد کھیل ہے جس کو پوری قوم پسند کرتی ہیں اور فتح کے لیے ہر لمحہ دعاگو بھی رہتی ہے۔ بطور پاکستانی اور ایک گلوکارہ کے میں نے ایک خصوصی گیت ریکارڈ کیا اور پھر اس کی ویڈیو بھی تیار کی۔ اس گیت کو جہاں مختلف پرائیویٹ چینلز سے آن ائیر کیا گیا ہے، وہیں سوشل ویب سائٹس پر اس گیت کو ایک ہی رات میں دیکھنے اور پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہدہ منی کا خصوصی گیت چھکے پہ چھکا چھا گیا‘عوام ..

متعلقہ عنوان :