اسلام آباد:خلیجی ملک سے آیا طیارہ ایک بزنس مین کا ہے

منگل 1 اپریل 2014 11:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) گذشتہ رات سے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر ایک نجی طیارہ کھڑا ہے جو ایک بزنس مین کو لے کر کچھ دیر میں روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نور خان ایئر بیس پر اس نجی طیارے کی موجودگی سے ان افواہوں نے جنم لیا کہ غالباً یہ طیارہ کسی اہم شخصیت کو لینے آیا ہے ، تاہم ان افواہوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ طیارہ ایک بزنس مین کا ہے ، اور بزنس مین ہدایت اللہ کو لے کر اب سے کچھ دیر میں روانہ ہوجائے گا ، ذرائع کے مطابق یہ طیارہ شارجہ میں رجسٹرڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :