میری شناخت پاکستان ہے ،پاکستانی عوام کی طرح بھارتی عوام بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں ، راحت فتح علی خان ،موسیقی کے حوالے سے جتنا کام پاکستان میں ہوا دنیا میں کہیں نہیں ہوا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 31 مارچ 2014 23:12

میری شناخت پاکستان ہے ،پاکستانی عوام کی طرح بھارتی عوام بھی مجھ سے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری شناخت پاکستان سے ہے تاہم جس طرح پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں اسی طرح بھارت کے لوگ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان میرے محسن ہیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کے حوالے سے پا کستان میں جتنا معیاری کام ہوا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں نظر آتا ا چھی شاعری گانے کو مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے بعد موسیقی کا رول ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :