مشرف کی معافی کی درخواست آئی تو وزیراعظم کی سفارش پرعمل کروں گا،ممنون حسین، ملک کو ٹھیک طریقے سے چلانا ہے تو جوطورطریقے ہمیں بتائے گئے ہیں ان کے مطابق چلنا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو

پیر 31 مارچ 2014 22:51

مشرف کی معافی کی درخواست آئی تو وزیراعظم کی سفارش پرعمل کروں گا،ممنون ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اگر معافی کی درخواست کی گئی تو وہ اس پر وزیراعظم کی سفارش کے مطابق عمل کریں گے، اگر اس ملک کو ٹھیک طریقے سے چلانا ہے تو ہر جگہ جو طور طریقے ہمیں بتائے گئے ہیں ان کے مطابق چلنا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ آئین کے تحت وہ وزیراعظم کی تجویز پر ہی اس قسم کا فیصلہ کر سکتے ہیں،یہ ایسے معاملات ہوتے ہیں کہ ان پر وزیراعظم جو تجویز پیش کرتے ہیں میں وہی راستہ اختیار کرتا ہوں اس لیے کہ مجھے پتہ ہے کہ اگر اس ملک کو ٹھیک طریقے سے چلانا ہے تو ہر جگہ جو طور طریقے ہمیں بتائے گئے ہیں ان کے مطابق چلنا ہے،آئین اس معاملے میں مجھے کہتا ہے کہ وہ اس معاملے میں وزیراعظم کی سفارش ہوگی، میں اس کے مطابق چلوں گا۔

متعلقہ عنوان :