آصف علی زرداری کیخلاف سوئس عدالت میں مقدمہ ختم ہو چکا ہے ،سینیٹر فرحت اللہ بابر ،محترمہ بینظیربھٹو سے منسوب ہار کی ملکیت بارے خط لکھنے کی بات غیر منطقی ہے یہ ہار انکی ملکیت ہی نہیں تھا، بیان

پیر 31 مارچ 2014 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف سوئس عدالت میں مقدمہ ختم ہو چکا ہے ،محترمہ بینظیربھٹو سے منسوب ہار کی ملکیت بارے خط لکھنے کی بات غیر منطقی ہے یہ ہار انکی ملکیت ہی نہیں تھا۔ اپنے ایک بیان میں فرحت اللہ بابر نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے سوئزرلینڈ کے بے نام حکام کو ایک سوئس وکیل کی معرفت سے خط لکھنے کی بات درست نہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایک ہار جو مبینہ طور پر شہید محترمہ بینظیربھٹو سے منسلک کیا گیا تھا، کو واپس انہیں لوٹایا جائے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے یاد دلایا کہ جب سنار کو سوئس مجسٹریٹ نے بلا کر پوچھا تھا تو اس نے اس بات سے انکار کر دیا تھایہ ہار محترمہ بینظیربھٹو کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

اب جبکہ سنار نے خود ہی کہہ دیا ہے کہ یہ ہار شہید محترمہ بینظیربھٹو کی ملکیت نہیں تھا تو یہ کہنا انتہائی حیران کن اور غیرمنطقی ہے کہ آصف علی زرداری نے اس ہار کی واپسی کا کہا ہے جو کہ نہ تو ان کا ہے اور نہ ہی محترمہ بینظیربھٹو کی ملکیت تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ کئی سالوں سے جب سے یہ مقدمہ سوئزرلینڈ میں ختم ہوگیا ہے۔ آصف علی زرداری کا سوئزرلینڈ میں کوئی وکیل نہیں جس کے متعلق مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ اس کے توسط سے ہار کی واپسی کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :