عوامی نیشنل پارٹی کا سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کیے جانے پر اطمینان کا اظہار

پیر 31 مارچ 2014 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی نے سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والا پہلی مرتبہ قانون کی گرفت میں آیا ہے، پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے سے اچھی روایت قائم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور ضیاء الحق نے ملک کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کیا۔ عاصمہ جیلانی کیس میں یحییٰ خان کو غاصب قرار دینے کے بعد عدالت ضیا الحق اور پرویز مشرف کو سپورٹ نہ کرتی تو آمریت ملک سے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پرویز مشرف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :