لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں،عابد شیر علی، واپڈامیں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے ،گفتگو

پیر 31 مارچ 2014 20:43

لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں،عابد شیر علی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگا،آئندہ چند دنوں میں 100میگاواٹ بجلی مزید سسٹم میں شامل کی جائیگی،بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری رکھیں گے،چوروں کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ بجلی چوروں کیخلاف مہم چلانے پر پارلیمینغرینز ان سے ناراض ہیں ،

جمشید دستی کے پاس غریب کو بجلی چوری کے حق کا سرٹیفیکٹ دینے کا اختیارنہیں ،انہوں نے کہاکہسندھ کے اکثر علاقوں میں 90 فیصد تک لائن لاسز ہے،چوروں کے خلاف کارروائی کرنا اگر جرم ہے تو وہ یہ جرم کرتے رہیں گے،،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آئندہ چنددنوں کے اندر100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائیگی ،دس مہینوں کے اندر گڈو پاور پلانٹ سے دو سو تینتالیس میگا واٹ،جبکہ نندی پور اور دیگر ذرائع سے رواں سال کے آخر تک دو ہزار میگا واٹ تک بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ واپڈامیں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے ۔