مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست جمع کرادی، فروغ نسیم

پیر 31 مارچ 2014 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی ہے، درخواست میں آج کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر فروغ نسیم کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے، وہ اپنے علاج اور بیمار والدہ کی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ ای سی ایل میں نام عدالت نے نہیں ڈالا، حکومت نام نکالنے کے فیصلے پر نظرِثانی سے انکار نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست مسترد نہیں ہوئی، پرویز مشرف زیر حراست نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :