طالبان نے فی الحال کوئی مطالبہ نہیں کیا: پرویز خٹک

پیر 31 مارچ 2014 20:34

طالبان نے فی الحال کوئی مطالبہ نہیں کیا: پرویز خٹک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے فی الحال کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ مطالبات آئیں گے تو وفاقی حکومت ہی ان پر فیصلہ کرے گی۔ اسلام آباد میں سٹریٹجیک ڈیویلپمنٹ پارٹنر شپ پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے طالبان سے بات چیت ہی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا فی الحال کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ ایسا کوئی مطالبہ سامنے آیا تو وفاقی حکومت ہی اس پر فیصلہ دے گی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں خطرناک قیدیوں کے لیے مردان میں ایک ایسی جیل بنائی جا رہی ہے جہاں تربیت یافتہ فورس تعینات ہوگی۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو باقی شہروں میں بھی اسی طرح کی جیلیں بنائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :