پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم، اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا

پیر 31 مارچ 2014 20:21

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم، اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت کر دی، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کرکے نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا، ایچ او بی سی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 5 روپے 61 پیسے، ہائی اوکٹین 4 روپے 66 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضع رہے کہ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو 5 روپے 61 پیسے فی لٹر تک کمی کی سمری بھیجی تھی جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 1.72 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 2.90 روپے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 4.66 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.61 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.16 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :