کراچی اسٹاک ایکسچینج میں محدود پیمانے پر تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں6ارب3کروڑروپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس43.78پوائنٹس اضافے سے27159.91پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 31 مارچ 2014 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کومحدود پیمانے پرتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں6ارب3کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت۔19.84فیصد کم جبکہ47.09فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروباری کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27062پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اورمندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 27252پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس43.78پوائنٹس اضافے سے27159.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے161کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ170کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ30کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں6ارب3کروڑ 32لاکھ 98 ہزار397 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب79ارب13کروڑ50لاکھ 74ہزار3روپے ہوگئی ۔پیر کو کاروباری سرگرمیاں13کروڑ68لاکھ 86ہزار760شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں 3 کروڑ38لاکھ91 ہزار280شیئرزکم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت56.69روپے اضافے سے1275.69روپے،صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت36.50روپے اضافے سے766.50روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت371.50روپے کمی سے 9110.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت38.64روپے کمی سے2736.75روپے پر بند ہوئی ۔پیر کوسمٹ بینک کی سرگرمیاں1کروڑ61لاکھ 6ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت32پیسے اضافے سے3.40روپے اورلافریج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ24لاکھ 10ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے کمی سے11.14روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس29.62پوائنٹس کمی سے 19170.92پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس118.83پوائنٹس اضافے سے44607.78جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس17.45پوائنٹس اضافے سے 20396.67پوائنٹس پر بند ہوا ۔