چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم

پیر 31 مارچ 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے عدالت عالیہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا۔جسکی نگرانی عدالت عالیہ کے ممبر انسپکشن ٹیم افتخار احمد خان کرینگے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ مانیٹرنگ سیل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں، خاندانی تنازعات سمیت دیگر معاملات کو نمٹائے گا۔ایم آئی ٹی برانچ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے کارروائی عمل میں لائیگی ۔

متعلقہ عنوان :