لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے لوڈ شیڈنگ اور سر کلر ڈیٹ کی مد میں قرضے کی ا دائیگی بارے رپورٹ طلب کر لی

پیر 31 مارچ 2014 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) چیف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطابندیال نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول اور سرکلر ڈیٹ کی مد میں قرضے کی ادائیگی کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی ۔سوموار کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کے دعوؤں کے برعکس دیہی علاقوں میں 18گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں 10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سرکلر ڈیٹ کی مد میں بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو 480ارب روپے کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے ۔ادائیگی کا آڈٹ کرانے پر آڈیٹر جنرل پاکستان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے لوڈشیڈنگ کے حوالے شیڈول طلب کرتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کی مد میں قرضے کی ادائیگی کی آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت7اپریل تک ملتوی کر دی ۔