سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ منظور شدہ بجٹ پر بحث اگلے ہفتے ہوگی

پیر 31 مارچ 2014 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ منظور شدہ بجٹ پر بحث ہوگی۔ اگلے ہفتے اس بحث کے لئے پانچ دن مختص کئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان پیر کو وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے ایم کیو ایم کی خاتون رکن پیر اسماعیل سوہو نے نکتہ اعتراض پر کیا۔ ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ اسمبلی کے قواعد کے مطابق بجٹ پر ہر تین ماہ کے بعد بحث ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

لیکن رواں مالی سال کے بجٹ پرنو ماہ گزر جانے کے باوجود بحث نہیں ہوئی۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خزانہ سے بات کی ہے۔ آئندہ ہفتے رواں مالی سال کے بجٹ پر پانچ روز کے لئے بحث ہوگی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے اگر بحث نہ ہوئی تو کم از کم ایوان کو پریزنٹیشن دیں گے تاکہ ارکان کو پتہ چل سکے کہ حکومت آئندہ کیا کرنا چاہتی ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ بحث ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :