سندھ اسمبلی کا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط ملنے پر اظہار تشویش ، پنجاب حکومت نے دورہ پنجاب میں تسلی بخش سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، عرفان اللہ مروت

پیر 31 مارچ 2014 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) سندھ اسمبلی میں پیر کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خط پرتشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کی سلامتی کے لیے دعا بھی درخواست بھی کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان نے یہ مسئلہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ خان مروت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کی مذمت کرتے ہیں۔ وہ قوم کا اثاثہ ہیں۔ انہیں ہر جگہ فول پروف سیکورٹی ملنی چاہیے۔ میرا پنجاب حکومت سے رابطہ ہے۔ پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے دورہ پنجاب کے دوران ہر ممکن اور ان کی تسلی کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔