مچھ میں مسافر ٹرین پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پیر 31 مارچ 2014 17:34

مچھ میں مسافر ٹرین پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مچھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) مچھ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر ٹرین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاہور سے کوئٹہ جانے والی نواب بگٹی ایکسپریس مچھ کے قریبی علاقے او سی پور کی 7 نمبر سرنگ سے جیسے ہی نکلی تو پہاڑوں میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھنگ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :