مسلم لیگ(ن)، طالبان اور لشکر جھنگوی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، شرجیل میمن

پیر 31 مارچ 2014 17:04

مسلم لیگ(ن)، طالبان اور لشکر جھنگوی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت خفیہ معاہدے کے تحت کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کررہی ہے تو دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک تحریک طالبان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان خفیہ معاہدہ ہے اس لئے پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیاں نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا پرویز مشرف غداری کیس وفاقی حکومت کے لئے کڑا امتحان ہوگا اور دیکھنا یہ ہے کہ سابق آمر کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے یا یہ سب کچھ عوام کے دکھاوے کے لئے ہے۔ شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے کہا کہ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور وہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔