ہائیکورٹ نے بچوں اور خواتین سمیت 50بھٹہ مزدوروں کو بیلف کے ذریعے بازیاب کرا کے رہا کر دیا

پیر 31 مارچ 2014 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں اور خواتین سمیت 50بھٹہ مزدوروں کو بیلف کے ذریعے بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بھٹہ مزدور رشید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے بیلف نے پسرور سرگودھا روڈ پر اینٹوں کے بھٹے پر کارروائی کرکے 24بچوں، 12خواتین اور 14مردوں کو اپنی حفاظت میں لے کر عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے بھٹہ مزدوروں کے بیانات کے بعد انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ بھٹہ مالک رانا جاوید کے مطابق مزدوروں کو حبس بیجا میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں اجرت دی جاتی تھی جبکہ انہوں نے پیشگی رقم بھی لے رکھی تھی ۔

متعلقہ عنوان :