ہوشیار رہیئے ۔۔۔ کل اپریل فول ہے !!!

پیر 31 مارچ 2014 16:31

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)خبردار، ہوشیار ، آج (منگل )کو اپریل فول ہے ،کوئی آپ کو بری خبر دے سکتا ہے جسے سن کر آپ پریشان ہو سکتے ہیں۔ ہرسال کی طرح اس بار بھی لوگوں نے یکم اپریل کو ایک دوسرے کو بیوقوف بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

اس دن یکدم کوئی آپ کو فون پر آپ کے کسی قریبی عزیز کے انتقال کرنے یا ایکسیڈنٹ ہونے یا کسی نقصان کی خبردے گا جسے سن کر آپ وقتی طور پر پریشانی کا شکارہو سکتے ہیں اور جلد بازی میں اس خبر کی تصدیق کئے بغیر آپ چل پڑے تو آپ سچ مچ میں اپنا نقصان کروالیں گے۔

خصوصا دیہی علاقوں میں لوگ فون پر جھوٹی اطلاعات دیتے اور گھر والوں کی طرف سے وہاں پہنچنے پر پیچھے سے گھروں کا صفایا کر دیا جاتا ہے۔ معروف مذہبی سکالرز نے اس بارے میں کہاکہ اپریل فول ڈے منانا انگریزوں کی ایک رسم ہے اور اس میں دہرا گناہ ہے۔ ایک تو جھوٹ بولنا، غلط افواہیں اڑانا جو کہ کبیرہ گناہ ہے اور دوسرا انصارا کی بری رسم پر چلنا اور اسے مسلمانوں کے ملک میں رواج دینا۔