بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق

پیر 31 مارچ 2014 16:00

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) سوکڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انسداد پولیو ویکسی نیشن میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بنوں کے علاقے سوکڑی میں انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے بعد ایک لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر بچوں کی ویکسی نیشن کا کام مکمل کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی جہاں خاتون کے لواحقین نے لاش وصول کرکے تدفین کردی۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ بنوں کے تھانہ کینٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔