چیئرمین پی او ایف گولڈ کپ کل واہ کینٹ میں شروع ہوگا

پیر 31 مارچ 2014 14:45

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)چیئرمین پی او ایف گولڈ کپ کل منگل سے واہ کینٹ میں شروع ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے14ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں پاکستان ایئر فورس ، آرمی ، پولیس ، نیوی ، چاروں صوبے، فاٹا ، ایچ ای سی ، واپڈا ، ریلوے ، اسلام آباد اور پی او ایف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ ایونٹ تمام کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے کیونکہ اس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف بین الاقوامی ایونٹس کے تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائیگا 8روزہ ایونٹ 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔