پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 13ویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ 15سے 18 اپریل تک کھیلی جائیگی
پیر 31 مارچ 2014 14:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 13ویں قومی نیٹ بال (مینز) چیمپین شپ آئندہ ماہ 15سے 18 اپریل تک پاکستان سپورٹس بورڈ کمپیلکس حمیدی ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
(جاری ہے)
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آرمی، پولیس، ائیرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، لمز یونیورسٹی، سندھ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر ، فاٹا اور گلگت بلبستان شرکت کریں گی۔
پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کامیاب کھلاڑیوں کو ٹرافی، میڈلز، شیلڈ، سرٹیفیکٹ اور کیش انعامات بھی دینگے۔ایونٹ کیلئے مینجرز میٹنگ 14 اپریل کو حمیدی ہال میں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ تمام ٹیموں کو ڈیلی الاوئنس اور کرایہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کا چناؤ بھی کیا جائے گا جو کہ جون میں ہونے والی ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.