آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائیگا

پیر 31 مارچ 2014 14:33

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اہم میچ (آج)منگل کو کھیلا جائیگا ، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا شیڈول کے مطابق ایونٹ میں (آج) منگل کو آخری دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے بے چین ہیں ،بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کامیابی پر حفیظ نے کہا کہ پاکستان نے یہ کامیابی ٹیم ورک کی وجہ سے حاصل کی اور آج کی فتح میں ہر کھلاڑی کا حصہ ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریگی ۔

(جاری ہے)

ادھر ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے ، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پوری کوشش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :