ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی کوئی شکایت نہیں کی،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 31 مارچ 2014 14:14

ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی کوئی شکایت نہیں کی،ترجمان دفتر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) پاکستانی دفتر خارجہ کی تر جمان تسنیم اسلم نے وضاحت کی ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی کوئی شکایت نہیں کی،ایرانی گارڈز کے اغواء کے حوالے سے تر جمان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایرانی گارڈز کو پاک ایران سرحد سے اغوا کیا گیا،ایرانی گارڈ کے اغوا کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں کی گئی۔