ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 10 روپے کمی

پیر 31 مارچ 2014 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ملک میں مائع گیس کی قیمت 10 روپے فی کلو کمی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120 جبکہ کمرشل سلنڈر 480 روپے سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملک میں ایل پی جی کی دستیابی اور عالمی مارکیٹ میں مائع گیس قیمتوں میں کمی کے باعث ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام کمی کردی،قیمتوں میں کمی کے باعث گھریلو سلنڈر 120 جبکہ کمرشل سلنڈر 480 روپے سستاہوگیا۔

قیمتوں میں کمی سے کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 100 روپے جبکہ پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس کی قیمت 110 روپے فی کلو گرام پر آگئی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایل پی جی کی قیمت میں 35 فیصد تک بتدریج کمی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :