سنگین غداری کیس ، سماعت سے قبل پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کو کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پیر 31 مارچ 2014 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائررڈ پرویز مشرف کے نئے وکیل فروغ نسیم کو سماعت سے کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو غداری کیس کی سماعت کے دور ان پرویز مشرف کے وکیل شریف ا لدین پیرزادہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کے بعد کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا تاہم سماعت شروع ہوئی تو سابق صدر کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا سماعت سے قبل فروغ نسیم ایڈووکیٹ کو کیس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :