سنگین غداری کیس ،پرویز مشرف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ، فضائی نگرانی کی گئی

پیر 31 مارچ 2014 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر کی پیشی کے دور ان سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، ہسپتال سے عدالت تک تقریباً دو ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے ، ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی بھی کی گئی ، سماعت کے دو ران کسی کو عدالت جانے اور باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع نیشنل لائبریری میں قائم کی گئی تھی جس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہسپتال سے عدالت تک تقریباً دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں پرویز مشرف کا قافلے جب عدالت کیلئے روانہ ہوا تو سکواڈکیلئے ایک نیا روٹ استعمال کیا گیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے قافلے کے ساتھ ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔پرویز مشرف کے قافلے میں اسلام آباد پولیس کمانڈوز، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکار شامل تھے -

متعلقہ عنوان :