عدالتی بائیکاٹ کے باوجود احمد رضا قصوری کی عدالت میں جانے کی کوشش ، سکیورٹی اہلکاروں نے روک دیا

پیر 31 مارچ 2014 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کابائیکاٹ کر نیوالے وکیل احمد رضا قصوری کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے کی سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل شریف الدین پیر زادہ کی ٹیم نے عدالت کا بائیکاٹ کااعلان کیا تاہم سماعت جب شروع ہوئی تو سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو سکیورٹی اہلکاروں نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اس موقع پر احمد رضا قصوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ وکیل کی حیثیت سے نہیں بلکہ پرویز مشرف کی جماعت کے رکن کی حیثیت سے آئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کے ایک جج گذشتہ پیشی پر سماعت سے دست بردار ہو گئے تھے اس لیے اصولی طور پر بینچ ٹوٹ چکا ہے اور اس کی کوئی آئینی، قانونی یا اخلاق حیثیت ہیں۔