فلم” کیبن فیور، پیشنٹ زیرو“کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

پیر 31 مارچ 2014 13:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) خطرناک جان لیوا وائرس پر مبنی نئی ہالی وڈ ہارر تھرلنگ فلم” کیبن فیور، پیشنٹ زیرو“کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرکارے اینڈریو کی ڈائریکشن میں بننے والی دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس فلم میں نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ ایسے پْر اسرار جزیرے پر چھٹیاں منانے پہنچ جاتا ہے جہاں سمندر کنارے پر پانی میں ایسے مہلک وائرس کی موجوگی کے اثرات پائے جاتے ہیں جو ہولناک موت کا سبب بنتا ہے۔

انسانی گوشت خور خطرناک وائرس سے بچ کر نکلنے کی جدو جہد کرتے یہ نوجوان اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں یہ جاننے کیلئے فلم کی ریلیزکاانتظار کرنا ہو گا جو رواں سال گرمیوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔