بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا

پیر 31 مارچ 2014 13:31

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) مشہور زمانہ ہالی وڈ فلم جیمز بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم کے مصنف جان لوگان نے کہا ہے نئی فلم کی کہانی مکمل طور پر آیان فلیمنگ کے ناول پر مبنی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے جان لوگان نے کہا بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ نئی فلم کا تھیم سکائے فال جیسا ہی ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ نئی فلم مکمل طور پر آیان فلیمنگ کے ناول پر مبنی نہیں ہو گی اور اس میں جیمز بانڈ فلموں میں استعمال ہونے والی معروف کار آسٹن مارٹن مختلف سٹنٹس میں استعمال کی جائے گی ، فلم آئندہ برس 6 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :