حلقہ پی پی 107 حافظ آباد کے انتخابی نتائج کالعدم قرار

پیر 31 مارچ 2014 12:22

حلقہ پی پی 107 حافظ آباد کے انتخابی نتائج کالعدم قرار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)الیکشن ٹربیونل نے حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے لاہور بینچ نے انتخابی عذرداری کی درخواست کی سماعت کی جس میں دھاندلی کے الزام پر ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 107 سے آزاد امیدوار سید شعیب شاہ نواز کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نگہت انتسار بھٹی دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔