حالیہ حملوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے، افغان صدر کا الزام

پیر 31 مارچ 2014 12:17

حالیہ حملوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے، افغان صدر کا الزام

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) افغان صدر حامد کرزئی نے پھر الزام تراشی شروع کر دی۔ کہتے ہیں حالیہ حملوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلی فونک گفتگو میں افغان صدر حامد کرزئی نے الزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات چاہتی ہے لیکن پاکستان رکاوٹ بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

حامد کرزئی نے الزام لگایا کہ افغانستان میں الیکشن سے قبل ہونے والے حملوں میں غیرملکی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔

افغان صدر کا کہنا تھا وہ امریکا کے اس موقف کو تسلیم نہیں کرتے کہ ان کا پاکستانی خفیہ ادارے پر کوئی کنٹرول نہیں۔ صدر کرزئی نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے ان حملون پر پاکستانی خفیہ ادارے سے باز پرس نہ کی تو افغان امریکا تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :