پرویز مشرف کا معاملہ حکومت کیلئے کڑا امتحان ہو گا، شرجیل میمن

پیر 31 مارچ 2014 12:17

پرویز مشرف کا معاملہ حکومت کیلئے کڑا امتحان ہو گا، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ وفاقی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہو گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ غداری کیس میں وفاقی حکومت خود فریق ہے جسے اس کیس کو انجام تک پہنچانا ہو گا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا معاملہ وفاقی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہو گا، دیکھنا یہ ہے کہ مشرف کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے یہ سب کچھ عوام کے دکھاوے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ پر قیادت سمیت پوری پارٹی کو مکمل اعتماد ہے وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :