یکم اپریل سے پٹرول 1.72، ڈیزل 5.16 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

پیر 31 مارچ 2014 12:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسے فی لیٹرکمی کی سمری پروزارت پٹرولیم آج فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اوگرا نے پٹرول 1.72 روپے، ڈیزل 2.90 روپے، ایچ اوبی سی4.66 روپے، مٹی کا تیل 5.61 روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.16روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی ہے۔ قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا۔ سمری میں موقف اپنایا گیاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں بھی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 61 پیسے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی۔