سوناکشی سنہا نے سال رواں میں ریلیز ہونے والی فلموں سے امیدیں وابستہ کرلیں،سوناکشی سنہا کو فلمی کیریئر کو طول دینے کے لیے ایک سپرہٹ فلم کی ضرورت ہے، اکشے کمار، ارجن کپور اور اجے دیوگن کے مقابل ہیروئن کے کردار نبھا رہی ہیں

اتوار 30 مارچ 2014 23:09

سوناکشی سنہا نے سال رواں میں ریلیز ہونے والی فلموں سے امیدیں وابستہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) سوناکشی سنہا نے سال رواں میں ریلیز ہونے والی فلموں سے امیدیں وابستہ کرلیں، اکشے کمار، ارجن کپور اور اجے دیوگن کے مقابل ہیروئن کے کردار نبھا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دبنگ خان (سلمان خان ) کے ذریعے بالی وڈ انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری دینے والی سوناکشی سنہا کو فلمی کیریئر کو طول دینے کے لیے ایک سپرہٹ فلم کی ضرورت ہے، کیونکہ سال 2013ء میں رنویر سنگھ، اکشے کمار، عمران خان، سیف علی خان اور شاہد کپور جیسے اسٹارز کے ساتھ ”لیٹرا“ ، ”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ“ ، ”باس“ ، ”بلٹ راجہ“ ، ” آر راجکمار“ ریلیز ہوئیں مگر ان میں سے ” آر راجکمار“ اور ”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ“ ہی کسی حد تک باکس آفسپر بجٹ پورا کرسکیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے انھوں نے ایک بار پھر اکشے کمار اور اجے دیوگن جیسے سینئر اسٹارز کا سہارا لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے مقابل فلمیں سائن کی ہیں۔ اکشے کمار کے ساتھ ”ہالیڈے“ اور ”اجے دیوگن“ کے ساتھ ایکشن جیکسن اور عشق زادے فیم ارجن کپور کے ساتھ ” تیور“ کر رہی ہیں۔ ”ایکشن جیکسن“ کو ان کے فیورٹ ڈائریکٹر پربھودیوا کر رہے ہیں، اسی لیے وہ ”ایکشن جیکسن“ کے بارے میں زیادہ پرامید دکھائی دے رہی ہیں۔

دوسرا اس فلم میں وہ پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں جن کی پربھودیوا کے ساتھ بھی پہلا پراجیکٹ ہے۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ2اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک ہمیش ریشمیا نے دیا ہے۔ اداکارہ اجے دیوگن ، پربھو دیوا ، ہمیش ریشمیا کا یکجا ہونے کو بھی اپنے کیریئر کے مثبت پوائنٹ سمجھ رہی ہیں۔اس لیے کہ ان اسٹارز کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھنے کے لیے سینماوٴں کارخ ضرور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :