ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں،میانداد،پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، محمد یوسف

اتوار 30 مارچ 2014 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم جس طرح کھیل رہی ہے، اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی سے پاکستانی ٹیم اور بیٹسمینوں میں اعتماد بڑھا ہے اور اسی اعتماد کی وجہ سے پاکستان کو اگلے میچ میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے بھی کہا کہ پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :