عدلیہ بااختیار ہے یا نہیں (کل) پتہ چل جائے گا ، حافظ حسین احمد ، پرویز مشرف کو بچانے کیلئے کچھ قوتیں مداخلت کررہی ہیں، میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ بااختیار ہے یا نہیں (کل)پیر کا پتہ چل جائے گا ، پرویزمشرف کو دوسرا ریمنڈ ڈیوس بنانے کی کوششں عروج پرپہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ پرویز مشرف کو بچانے کیلئے کچھ قوتیں مداخلت کررہی ہیں، پہلے پرویزمشرف کی حالت تشویشناک تھی اب ان کی والدہ کی طبعیت خرابی کی باتیں کی جا رہی ہیں ،انہیں دوسرا ریمنڈ ڈیوس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،حافظ حسین احمد نے کہاکہ پرویزمشرف ہسپتال سے چند قدموں کی دوری پرواقع عدالت نہیں جاسکتے تو وہ دبئی کیسے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :