پشاورمیں صحت کا انصاف مہم، نویں مرحلہ کے د وران پشاور کی 92یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی

اتوار 30 مارچ 2014 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) صحت کا انصاف مہم کے نویں مرحلہ کے د وران پشاور کی 92یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی۔ صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران پشاور کی 92یونین کونسلز میں تقریباً 7لاکھ 46ہزار163بچوں تک رسائی حاصل کر کے انہیں نو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی مہم کے دوران 4 ہزار217 رضاکار ٹیموں نے گھر گھر جا کر پولیو سمیت نو بیماریوں کی ویکسین بچوں کو فراہم کی اس موقع پربچوں کی نو بیماریوں کے علاوہ ڈینگی وائرس کے حوالہ سے آگہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر صحت ،زراعت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صحت کا انصاف کے ذریعے پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کامکمل خاتمہ چاہتے ہیں اسی سلسلے میں آج پولیس سمیت یگر مہلک بیماریوں کی روک تھام کیلئے صحت کا انصاف کا نواں مرحلہ خوش اسلوبی سے طے کیا جارہا ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :