پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے لئے سپورٹس بورڈ میں تیاریاں جاری ،40سے زائد ممالک کی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی، عوام کو اچھی سپورٹس دیکھنے کو ملے گی، ڈی جی عثمان انور

اتوار 30 مارچ 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں سپورٹس بورڈ پنجاب میں زوروشور سے جاری ہیں، اس سلسلہ میں متعدد غیر ملکی ٹیموں سے رابطے کئے جار ہے ہیں، درجنوں ممالک نے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے، اپریل کے پہلے ہفتے میں تمام معاملات فائنل کرلئے جائیں گے اور اپریل کے دوسرے ہفتے میں غیرملکی ٹیموں کی آمد شروع ہو جائے گی، غیرملکی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی،پاکستانی ٹیموں کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جارہے ہیں اور بہت جلد پاکستانی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اب تک پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاک انڈیا گیمز میں بہت دلچسپ مقابلے ہوئے بعدازاں ساؤتھ ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ بھی منعقد ہوئی جس میں افغانستان اور نیپال کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کے متعلق ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجا ب عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 40سے زائد ممالک کی ٹیمیں انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کررہی ہے جس سے پاکستان کی دنیا بھر میں نیک نامی ہوگی، جن ممالک کی ٹیمیں اس فیسٹیول میں شرکت کررہی ہیں ان ممالک سے پاکستان کے دوستانہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے، انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے لئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اس میں خاص طور پر سکیورٹی کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، انشاء اللہ عوام کو اچھی سپورٹس دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :