بلاول بھٹو پنجاب کے دورے پر آئے تو فول پروف سکیورٹی فراہم کرینگے‘ رانا ثنا اللہ،رحمن ملک پہلے بھی پنجاب حکومت کو ناکام کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں ،وزیر قانون پنجاب

اتوار 30 مارچ 2014 20:10

بلاول بھٹو پنجاب کے دورے پر آئے تو فول پروف سکیورٹی فراہم کرینگے‘ رانا ..

فیصل آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ رحمن ملک پہلے بھی پنجاب حکومت کو ناکام کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں ،بلاول بھٹو کو جو دھمکی آمیز خط لکھا گیا ہے وہ رحمن ملک نے لکھا ہے،مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، اگر جنگ بندی پر عمل ہوا تو مذاکرات کی کامیابی ہفتوں کی بات ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو اور اپنے ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ رحمن ملک اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت کو ناکام بنانے کی سر توڑ کوششیں کر چکے ہیں لیکن انہیں ہر دفعہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بلاول بھٹو پنجاب کے دورے پر آئیں گے تو صوبائی حکومت انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی ۔ بلاول بھٹو کو جو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے وہ رحمن ملک نے لکھا ہے۔