الیکشن کمیشن اورگیسٹ ہاؤس پر حملوں میں پاکستان ملوث ہے،حامد کرزئی کا نیاالزام،افغان طالبان سے مذاکرات چاہتے ہیں لیکن پاکستان مسلح جنگجوؤں کو پناہ دیئے ہوئے ہے،جان کیری سے ٹیلیفونک گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 19:58

الیکشن کمیشن اورگیسٹ ہاؤس پر حملوں میں پاکستان ملوث ہے،حامد کرزئی ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) افغان صدرحامدکرزئی نے اک مرتبہ پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اورغیرملکیوں کے زیر استعمال گیسٹ ہاؤس پر حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے،افغان طالبان ان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی مداخلت کے باعث مذاکرات کا انعقاد ممکن نہیں ہورہا،پاکستان ابھی بھی سابق طالبان حکومت کاحامی ہے اوراسلحہ بردارجنگجوؤں کو پناہ دیئے ہوئے ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیاکہ اتوارکوافغان صدرحامد کرزئی نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ٹیلیفونک بات چیت میں الزام عائد کیاکہ افغانستان میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں اورغیرملکیوں کو نشانہ بنانے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے اوراس کے علاوہ پاکستان افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو بھی سبوتاژکررہاہے ،

کرزئی نے جان کیری کو بتایاکہ گزشتہ رو ز کابل میں الیکشن کمیشن اورایک روز قبل غیرملکیوں کے زیراستعمال گیسٹ ہاؤس پر حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے،افغان صدرنے پاکستان کے حملوں میں ملوث نہ ہونے کے بیان کی بھی مذمت کی اورکہاکہ اس طرح کے بیانات سے افغانستان اورامریکاکے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،انہوں نے کہاکہ طالبان افغان امن کونسل سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور80رکنی امن کونسل کو اختیاردیاگیاہے کہ وہ اسلحہ بردارجنگجوؤں سے مذاکرات کریں لیکن پاکستان ان جنگجوؤں کو پناہ دیئے ہوئے ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں سابق حکمراں طالبان کا اب بھی حمایتی ہے،انہوں نے کہاکہ ابتدائی معلومات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حملہ براہِ راست پاکستانی خفیہ ایجنسی نے کیاہے