وفاقی حکومت کا میر زبیر محمود کو آئی جی پولیس سندھ لگانے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن (کل )جاری ہونے کا امکان

اتوار 30 مارچ 2014 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی بلوچستان میر زبیر محمود کو آئی جی پولیس سندھ لگانے کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹیفکیشن کل ( پیر ) کو جاری ہونے کا امکان ہے ۔ میر زبیر محمود ایس ایس پی لاہور کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ محمد علی نیکو کار کو ایس ایس پی اسلام آباد لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 3اپریل کو مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونے والے ڈی آئی جی آفتاب سلطان کو کنٹریکٹ دئیے جانے کا امکان ہے اور انہیں ڈی جی آئی بی یا چیئرمین نیکٹا تعینات کیا جا سکتا ہے جبکہ آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ کا نام بھی ڈی جی آئی بی تعیناتی کے لئے زیر غور ہے ۔

متعلقہ عنوان :